تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 19
وَ كَذٰلِكَ بَعَثْنٰهُمْ لِیَتَسَآءَلُوْا بَیْنَهُمْ١ؕ قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ١ؕ قَالُوْا رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ١ؕ فَابْعَثُوْۤا اَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هٰذِهٖۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ فَلْیَنْظُرْ اَیُّهَاۤ اَزْكٰى طَعَامًا فَلْیَاْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَ لْیَتَؔلَطَّفْ وَ لَا یُشْعِرَنَّ بِكُمْ اَحَدًا﴿19﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- بَعَثْنٰهُمْہم نے انہیں اٹھایا
- لِيَتَسَآءَلُوْاتاکہ وہ ایکدوسرے سے سوال کریں
- بَيْنَهُمْآپس میں
- قَالَکہا
- قَآئِلٌایک کہنے والا
- مِّنْهُمْان میں سے
- كَمْ لَبِثْتُمْتم کتنی دیر رہے
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَبِثْنَاہم رہے
- يَوْمًاایک دن
- اَوْیا
- بَعْضَ يَوْمٍایک دن کا کچھ حصہ
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- رَبُّكُمْتمہارا رب
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِمَا لَبِثْتُمْجتنی مدت تم رہے
- فَابْعَثُوْٓاپس بھیجو تم
- اَحَدَكُمْاپنے میں سے ایک
- بِوَرِقِكُمْاپنا روپیہ دے کر
- هٰذِهٖٓیہ
- اِلَىطرف
- الْمَدِيْنَةِشہر
- فَلْيَنْظُرْپس وہ دیکھے
- اَيُّهَآکون سا ان میں سے
- اَزْكٰىپاکیزہ تر
- طَعَامًاکھانا
- فَلْيَاْتِكُمْتو وہ تمہارے لیے لے آئے
- بِرِزْقٍکھانا
- مِّنْهُاس سے
- وَلْيَتَلَطَّفْاور نرمی کرے
- وَاور
- لَا يُشْعِرَنَّاور وہ خبر نہ دے بیٹھے
- بِكُمْتمہاری
- اَحَدًاکسی کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اسی عجیب کرشمے سے ہم نے انہیں اُٹھا بٹھایا16 تاکہ ذرا آپس میں پوچھ گچھ کریں۔ ان میں سے ایک نے پوچھا”کہو، کتنی دیر اس حال میں رہے؟“ دُوسروں نے کہا”شاید دن پھر یا اس سے کچھ کم رہے ہوں گے۔“پھروہ بولے”اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ہمارا کتنا وقت اس حال میں گزرا۔ چلو، اب اپنے میں سے کسی کو چاندی کا یہ سِکّہ دے کر شہر بھیجیں اور وہ دیکھے کہ سب سے اچھا کھانا کہاں ملتا ہے۔ وہاں سے وہ کچھ کھانے کےلیے لائے۔ اور چاہیے کہ ذرا ہوشیاری سے کام کرے، ایسا نہ ہو کہ کسی کو ہمارے یہاں ہونے سے خبردار کر بیٹھے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْكَهْف 16
یعنی جیسے عجیب طریقے سے وہ سلائے گئے تھے اور دنیا کو ان کے حال سے بیخبر رکھا گیا تھا، ویسا ہی عجیب کرشمہ قدرت ان کا ایک طویل مدت کے بعد جاگنا بھی تھا۔