تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 90
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلٰى قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ دُوْنِهَا سِتْرًاۙ﴿90﴾
- حَتّٰٓيیہاں تک کہ
- اِذَا بَلَغَجب وہ پہنچا
- مَطْلِعَطلوع ہونے کا مقام
- الشَّمْسِسورج
- وَجَدَهَااس نے اس کو پایا
- تَطْلُعُطلوع کر رہا ہے
- عَلٰي قَوْمٍایک قوم پر
- لَّمْ نَجْعَلْہم نے نہیں بنایا
- لَّهُمْان کے لیے
- مِّنْ دُوْنِهَااس کے آگے
- سِتْرًاکوئی پردہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہاں تک کہ طلوعِ آفتاب کی حد تک جا پہنچا۔ وہاں اس نے دیکھا کہ سُورج ایک ایسی قوم پر طلوع ہو رہا ہے جس کےلیے دُھوپ سے بچنے کا کوئی سامان ہم نے نہیں کیا ہے۔ 66
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْكَهْف 66
یعنی وہ ممالک فتح کرتا ہوا مشرق کی جانب ایسے علاقے تک پہنچ گیا جہاں مہذب دنیا کی سرحد ختم ہوگئی تھی اور آگے ایسی وحشی قوموں کا علاقہ تھا جو عمارتیں بنانا تو درکنار خیمے بنانا تک نہ جانتی تھیں۔