Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 19. Maryam · Ayah 50

Tafseer
  1. وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا۠ع﴿50﴾

    1. وَوَهَبْنَااور ہم نے عطا کیا
    2. لَهُمْانہیں
    3. مِّنْسے
    4. رَّحْمَتِنَااپنی رحمت
    5. وَجَعَلْنَااور ہم نے کیا
    6. لَهُمْان کا
    7. لِسَانَذکر
    8. صِدْقٍسچا۔ جمیل
    9. عَلِيًّانہایت بلند
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی نام وری عطا کی۔ 28
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مَرْیَم 28 یہ حرف تسلی ہے ان مہاجرین کے لئے جو گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے تھے۔ ان کو بتایا جا رہا ہے کہ جس طرح ابراہیم ؑ اپنے خاندان سے کٹ کر برباد نہ ہوئے بلکہ الٹے سر بلند سرفراز ہو کر رہے اسی طرح تم بھی برباد نہ ہو گے بلکہ وہ عزت پاؤ گے جس کا تصور بھی جاہلیت میں پڑے ہوئے کفار قریش نہیں کرسکتے۔