تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 19. Maryam · Ayah 76
وَ یَزِیْدُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا هُدًى١ؕ وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ مَّرَدًّا﴿76﴾
- وَيَزِيْدُاور زیادہ دیتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- الَّذِيْنَ اهْتَدَوْاجن لوگوں نے ہدایت حاصل کی
- هُدًىہدایت
- وَالْبٰقِيٰتُاور باقی رہنے والی
- الصّٰلِحٰتُنیکیاں
- خَيْرٌبہتر
- عِنْدَ رَبِّكَتمہارے رب کے نزدیک
- ثَوَابًاباعتبار ثواب
- وَّخَيْرٌاور بہتر
- مَّرَدًّاباعتبار انجام
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِس کے برعکس جو لوگ راہِ راست اختیار کرتے ہیں اللہ ان کو راست روی میں ترقی عطا فرماتا ہے 46 اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی تیرے ربّ کے نزدیک جزا اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مَرْیَم 46
یعنی ہر آزمائش کے موقع پر اللہ تعالیٰ ان کو صحیح فیصلے کرنے اور صحیح راستہ اختیار کرنے کی توفیق بخشتا ہے، ان کو برائیوں اور غلطیوں سے بچاتا ہے اور اس کی ہدایت و رہنمائی سے وہ برابر راہ راست پر بڑھتے چلے جاتے ہیں۔