تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 101
وَ لَمَّا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِیْقٌ مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ١ۙۗ كِتٰبَ اللّٰهِ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ كَاَنَّهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ٘﴿101﴾
- وَلَمَّااور جب
- جَآءَهُمْآیا، اُن
- رَسُوْلٌایک رسول
- مِنْسے
- عِنْدِ اللہِاللہ کی طرف
- مُصَدِّقٌتصدیق کرنے والا
- لِمَااسکی جو
- مَعَهُمْان کے پاس
- نَبَذَپھینک دیا
- فَرِیْقٌایک فریق
- مِنَسے
- الَّذِیْنَجنہیں
- أُوْتُوا الْكِتَابَکتاب دی گئی
- كِتَابَ اللہِاللہ کی کتاب
- وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْاپنی پیٹھ پیچھے
- کَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
- لَا يَعْلَمُوْنَجانتے ہی نہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی رسول اس کتاب کی تصدیق و تائید کرتا ہوا آیا جو ان کے ہاں پہلے سے موجود تھی، تو اِن اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پس پشت ڈالا، گویا کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں