Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 132

Tafseer
  1. وَ وَصّٰى بِهَاۤ اِبْرٰهٖمُ بَنِیْهِ وَ یَعْقُوْبُ١ؕ یٰبَنِیَّ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰى لَكُمُ الدِّیْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَؕ﴿132﴾

    1. وَوَصّٰیاور وصیت کی
    2. بِهَااس کی
    3. اِبْرَاهِيمُابراہیم
    4. بَنِيهِاپنے بیٹے
    5. وَيَعْقُوْبُاور یعقوب
    6. يٰبَنِيَّاے میرے بیٹو
    7. اِنَّ اللہبیشک اللہ
    8. اصْطَفَیچن لیا
    9. لَكُمُتمہارے لئے
    10. الدِّينَدین
    11. فَلَاپس نہ
    12. تَمُوْتُنَّمرناہرگز
    13. اِلَّا وَاَنْتُمْمگر تم
    14. مُسْلِمُوْنَمسلمان
Translation · Tafheem-ul-Quran
اسی طریقے پر چلنے کی ہدایت اس نے اپنی اولاد کو کی تھی اور اسی کی وصیت یعقوب ؑ 131اپنی اولاد کو کر گیا۔ اس نے کہا تھا کہ ”میرے بچو، اللہ نے تمھارے لیے یہی دین پسند کیا ہے۔132 لہٰذا مرتے دم تک تم مسلم ہی رہنا۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 131 حضرت یعقوب ؑ کا ذکر خاص طور پر اس لیے فرمایا کہ بنی اسرائیل براہ راست انہیں کی اولاد تھے۔ سورة الْبَقَرَة 132 دین، یعنی طریق زندگی، نظام حیات، وہ آئین جس پر انسان دنیا میں اپنے پورے طرز فکر اور طرز عمل کی بنا رکھے۔