تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 185
Tafseerشَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِ١ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُ١ؕ وَ مَنْ كَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ١ؕ یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ١٘ وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿185﴾
- شَهْرُمہینہ
- رَمَضَانَرمضان
- الَّذِيْٓجس
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- فِيْهِاس میں
- الْقُرْاٰنُقرآن
- ھُدًىہدایت
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَ بَيِّنٰتٍاور روشن دلیلیں
- مِّنَسے
- الْهُدٰىہدایت
- وَالْفُرْقَانِاور فرقان
- فَمَنْپس جو
- شَهِدَپائے
- مِنْكُمُتم میں سے
- الشَّهْرَمہینہ
- فَلْيَصُمْهُچاہیے کہ روزے رکھے
- وَمَنْاور جو
- كَانَہو
- مَرِيْضًابیمار
- اَوْیا
- عَلٰيپر
- سَفَرٍسفر
- فَعِدَّةٌتو گنتی پوری کرے
- مِّنْسے
- اَيَّامٍ اُخَرَبعد کے دن
- يُرِيْدُچاہتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- بِكُمُتمہارے لیے
- الْيُسْرَآسانی
- وَلَا يُرِيْدُاور نہیں چاہتا
- بِكُمُتمہارے لیے
- الْعُسْرَتنگی
- وَلِتُكْمِلُوااور تاکہ تم پوری کرو
- الْعِدَّةَگنتی
- وَلِتُكَبِّرُوااور اگر تم بڑائی کرو
- اللّٰهَاللہ
- عَلٰيپر
- مَا ھَدٰىكُمْجو تمہیں ہدایت دی
- وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَشکر کرو
Translation · Tafheem-ul-Quran
رمضان وہ مہینہ ہے ، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے ، جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے۔ لہٰذا اب سے جو شخص اس مہینے کو پائے ، اُس پر لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے۔ اور جو کوئی مریض ہویا سفر پر ہو ، تو وہ دُوسرے دنوں میں تعداد پوری کرے۔186 اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے ، سختی کرنا نہیں چاہتا۔ اس لیے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کرسکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے ، اُس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار واعتراف کرو اور شکر گزار بنو۔187
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 187
یعنی اللہ نے صرف رمضان ہی کے دنوں کو روزوں کے لیے مخصوص نہیں کردیا ہے، بلکہ جو لوگ رمضان میں کسی عذر شرعی کی بنا پر روزے نہ رکھ سکیں، ان کے لیے دوسرے دنوں میں اس کی قضا کرلینے کا راستہ بھی کھول دیا ہے تاکہ قرآن کی جو نعمت اس نے تم کو دی ہے، اس کا شکر ادا کرنے کے قیمتی موقع سے تم محروم نہ رہ جاؤ۔
یہاں یہ بات بھی سمجھ لینی چاہیے کہ رمضان کے روزوں کو صرف عبادت اور صرف تقویٰ کی تربیت ہی نہیں قرار دیا گیا ہے، بلکہ انہیں مزید براں اس عظیم الشان نعمت ہدایت پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ بھی ٹھیرایا گیا ہے، جو قرآن کی شکل میں اس نے ہمیں عطا فرمائی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک دانشمند انسان کے لیے کسی نعمت کی شکر گزاری اور کسی احسان کے اعتراف کی بہترین صورت اگر ہوسکتی ہے، تو وہ صرف یہی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس مقصد کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ تیار کرے، جس کے لیے عطا کرنے والے نے وہ نعمت عطا کی ہو۔ قرآن ہم کو اس لیے عطا فرمایا گیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کا راستہ جان کر خود اس پر چلیں اور دنیا کو اس پر چلائیں۔ اس مقصد کے لیے ہم کو تیار کرنے کا بہترین ذریعہ روزہ ہے۔ لہٰذا نزول قرآن کے مہینے میں ہماری روزہ داری صرف عبادت ہی نہیں ہے، اور صرف اخلاقی تربیت بھی نہیں ہے، بلکہ اس کے ساتھ خود اس نعمت قرآن کی بھی صحیح اور موزوں شکر گزاری ہے۔