Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 19

Tafseer
  1. اَوْ كَصَیِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ فِیْهِ ظُلُمٰتٌ وَّ رَعْدٌ وَّ بَرْقٌ١ۚ یَجْعَلُوْنَ اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ١ؕ وَ اللّٰهُ مُحِیْطٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَ﴿19﴾

    1. أَوْ کَصَيِّبٍیا جیسے بارش ہو
    2. مِنَ السَّمَاءِآسمان سے
    3. فِيهِاس میں
    4. ظُلُمَاتٌاندھیرے ہوں
    5. وَرَعْدٌاور گرج
    6. وَبَرْقٌاور بجلی
    7. يَجْعَلُونَوہ ٹھونس لیتے ہیں
    8. أَصَابِعَهُمْاپنی انگلیاں
    9. فِي آذَانِهِمْاپنے کانوں میں
    10. مِنَ الصَّوَاعِقِکڑک کے سبب
    11. حَذَرَ الْمَوْتِموت کے ڈر سے
    12. وَاللَّهُاور اللہ
    13. مُحِيطٌگھیرے ہوئے ہے
    14. بِالْکَافِرِينَکافروں کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
یا پھر ان کی مثال یوں سمجھو کہ آسمان سے زور کی بارش ہورہی ہےاور اس کے ساتھ اندھیر ی گھٹا اور کڑک اور چمک بھی ہے، یہ بجلی کے کڑاکے سُن کے اپنی جانوں کے خوف سے کانوںمیں اُنگلیاں ٹھونسے لیتے ہیں اور اللہ ان منکرین حق کو ہر طرف سے گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔18
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 18 یعنی کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر وہ اپنے آپ کو کچھ دیر کے لیے اس غلط فہمی میں تو ڈال سکتے ہیں کہ ہلاکت سے بچ جائیں گے مگر فی الواقع اس طرح وہ بچ نہیں سکتے کیونکہ اللہ اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ ان پر محیط ہے۔