Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 224

  1. وَ لَا تَجْعَلُوا اللّٰهَ عُرْضَةً لِّاَیْمَانِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْا وَ تَتَّقُوْا وَ تُصْلِحُوْا بَیْنَ النَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿224﴾

    1. وَلَا تَجْعَلُوااور نہ بناؤ
    2. اللّٰهَاللہ
    3. عُرْضَةًنشانہ
    4. لِّاَيْمَانِكُمْاپنی قسموں کے لیے
    5. اَنْکہ
    6. تَبَرُّوْاتم حسن سلوک کرو
    7. وَاور
    8. تَتَّقُوْاپرہیزگاری کرو
    9. وَتُصْلِحُوْااور صلح کراؤ
    10. بَيْنَدرمیان
    11. النَّاسِلوگ
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. سَمِيْعٌسنے والا
    14. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ کے نام کو ایسی قسمیں کھانے کے لیے استعمال نہ کرو، جن سے مقصود نیکی اور تقوٰی اور بندگان خدا کی بھلائی کے کاموں سے باز رہنا ہو۔243 اللہ تمہاری باتین سن رہا ہے اور سب کچھ جانتا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 243 احادیث صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جس شخص نے کسی بات کی قسم کھائی ہو اور بعد میں اس پر واضح ہوجائے کہ اس قسم کے توڑ دینے ہی میں خیر اور بھلائی ہے، اسے قسم توڑ دینی چاہیے اور کفارہ ادا کرنا چاہیے۔ قسم توڑنے کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا انہیں کپڑے پہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا یا تین دن کے روزے رکھنا ہے۔ (ملاحظہ ہو سورة مائدہ، آیت 89)