Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 237

  1. وَ اِنْ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ وَ قَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِیْضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ اِلَّاۤ اَنْ یَّعْفُوْنَ اَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِهٖ عُقْدَةُ النِّكَاحِ١ؕ وَ اَنْ تَعْفُوْۤا اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى١ؕ وَ لَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَیْنَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿237﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. طَلَّقْتُمُوْھُنَّتم انہیں طلاق دو
    3. مِنْ قَبْلِپہلے
    4. اَنْکہ
    5. تَمَسُّوْھُنَّانہیں ہاتھ لگاؤ
    6. وَقَدْ فَرَضْتُمْاور تم مقرر کرچکے ہو
    7. لَھُنَّان کے لیے
    8. فَرِيْضَةًمہر
    9. فَنِصْفُتو نصف
    10. مَاجو
    11. فَرَضْتُمْتم نے مقرر کیا
    12. اِلَّآسوائے
    13. اَنْیہ کہ
    14. يَّعْفُوْنَوہ معاف کردیں
    15. اَوْیا
    16. يَعْفُوَامعاف کردے
    17. الَّذِيْوہ جو
    18. بِيَدِهٖاس کے ہاتھ میں
    19. عُقْدَةُ النِّكَاحِنکاح کی گرہ
    20. وَاور
    21. اَنْاگر
    22. تَعْفُوْٓاتم معاف کردو
    23. اَقْرَبُزیادہ قریب
    24. لِلتَّقْوٰىپرہیزگاری کے
    25. وَلَا تَنْسَوُااور نہ بھولو
    26. الْفَضْلَاحسان کرنا
    27. بَيْنَكُمْباہم
    28. اِنَّبیشک
    29. اللّٰهَاللہ
    30. بِمَااس سے جو
    31. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    32. بَصِيْرٌدیکھنے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اگر تم نے ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دی ہو ، لیکن مہرمقرر کیا جاچکا ہو، جس کے اختیار میں عقدِ نکاح ہے، نرمی سے کام لے( اور پورا مہر دیدے)، اور تم (یعنی مرد)نرمی سے کام لو، تو یہ تقوٰی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے۔ آپس کے معاملات میں فیّاضی کو نہ بھولو۔ تمہارے اعمال کو اللہ دیکھ رہاہے۔261
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 261 یعنی انسانی تعلقات کی بہتری و خوشگواری کے لیے لوگوں کا باہم فیاضانہ برتاؤ کرنا ضروری ہے۔ اگر ہر ایک شخص ٹھیک ٹھیک اپنے قانونی حق ہی پر اڑا رہے، تو اجتماعی زندگی کبھی خوشگوار نہیں ہو سکتی۔