Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 236

  1. لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْهُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَهُنَّ فَرِیْضَةً١ۖۚ وَّ مَتِّعُوْهُنَّ١ۚ عَلَى الْمُوْسِعِ قَدَرُهٗ وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهٗ١ۚ مَتَاعًۢا بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ﴿236﴾

    1. لَاجُنَاحَنہیں گناہ
    2. عَلَيْكُمْتم پر
    3. اِنْاگر
    4. طَلَّقْتُمُتم طلاق دو
    5. النِّسَآءَعورتیں
    6. مَالَمْجو نہ
    7. تَمَسُّوْھُنَّتم نے انہیں ہاتھ لگایا
    8. اَوْیا
    9. تَفْرِضُوْامقرر کیا
    10. لَھُنَّان کے لیے
    11. فَرِيْضَةًمہر
    12. وَّمَتِّعُوْھُنَّاور انہیں خرچ دو
    13. عَلَيپر
    14. الْمُوْسِعِخوش حال
    15. قَدَرُهٗاس کی حیثیت
    16. وَعَلَياور پر
    17. الْمُقْتِرِتنگدست
    18. قَدَرُهٗاس کی حیثیت
    19. مَتَاعًۢاخرچ
    20. بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
    21. حَقًّالازم
    22. عَلَيپر
    23. الْمُحْسِنِيْنَنیکو کار
Translation · Tafheem-ul-Quran
تم پر کچھ گناہ نہیں، اگر اپنی عورتوں کو طلاق دے دو قبل اس کے کہ ہاتھ لگانے کی نوبت آئے یا مہر مقرر ہو۔ اس صورت میں انھیں کچھ نہ کچھ دینا ضرور چاہیے۔260 خوش حال آدمی اپنی مقدرت کے مطابق اور غریب اپنی مقدرت کے مطابق معروف طریقہ سے دے۔ یہ حق ہے نیک آدمیوں پر
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 260 اس طرح رشتہ جوڑنے کے بعد توڑ دینے سے بہرحال عورت کو کچھ نہ کچھ نقصان تو پہنچتا ہی ہے، اس لیے اللہ نے حکم دیا ہے کہ حسب مقدرت اس کی تلافی کرو۔