تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 267
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا كَسَبْتُمْ وَ مِمَّاۤ اَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ١۪ وَ لَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْهُ تُنْفِقُوْنَ وَ لَسْتُمْ بِاٰخِذِیْهِ اِلَّاۤ اَنْ تُغْمِضُوْا فِیْهِ١ؕ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ﴿267﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے (ایمان والو)
- اَنْفِقُوْاتم خرچ کرو
- مِنْسے
- طَيِّبٰتِپاکیزہ
- مَاجو
- كَسَبْتُمْتم کماؤ
- وَمِمَّآاور سے۔ جو
- اَخْرَجْنَاہم نے نکالا
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنَسے
- الْاَرْضِزمین
- وَلَااور نہ
- تَيَمَّمُواارادہ کرو
- الْخَبِيْثَگندی چیز
- مِنْهُسے۔ جو
- تُنْفِقُوْنَتم خرچ کرتے ہو
- وَلَسْتُمْجبکہ تم نہیں ہو
- بِاٰخِذِيْهِاس کو لینے والے
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ کہ
- تُغْمِضُوْاتم چشم پوشی کرو
- فِيْهِاس میں
- وَاعْلَمُوْٓااور تم جان لو
- اَنَّکہ
- اللّٰهَاللہ
- غَنِىٌّبےنیاز
- حَمِيْدٌخوبیوں والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جو مال تم نے کمائے ہیں اور جو کچھ ہم نے زمین سے تمہارے لیے نکالا ہے، اس میں سے بہتر حصہ راہ خدا میں خرچ کرو۔ ایسا نہ ہو کہ اس کی راہ میں دینے کےلیے بری سے بری چیز چھانٹنے کی کوشسش کرنے لگو، حالانکہ وہی چیز اگر کوئی تمہیں دے ، تو تم ہرگز اسے لینا گوارا نہ کرو گےاِلّا یہ کہ اس کو قبول کرنے میں تم اغماض برت جاؤ۔تمہیں جان لینا چاہیے کہ اللہ بے نیاز ہے اور بہترین صفات سے متصف ہے308
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 308
ظاہر ہے کہ جو خود اعلیٰ درجہ کی صفات سے متصف ہو، وہ برے اوصاف رکھنے والوں کو پسند نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ خود فیاض ہے اور اپنی مخلوق پر ہر آن بخشش وعطا کے دریا بہا رہا ہے۔ کس طرح ممکن ہے کہ وہ تنگ نظر، کم حوصلہ اور پست اخلاق لوگوں سے محبت کرے۔