تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 43
Tafseerوَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ﴿43﴾
- وَاَقِیْمُوْااور تم قائم کرو
- الصَّلَاةَنماز
- وَآتُوْااور ادا کرو
- الزَّکَاةَزکوۃ
- وَارْکَعُوْااور رکوع کرو
- مَعَ الرَّاكِعِیْنَرکوع کرنے والوں کے ساتھ
Translation · Tafheem-ul-Quran
نماز قائم کرو ، زکوٰة دو59، اور جو لوگ میرے آگے جُھک رہے ہیں اُن کے ساتھ تم بھی جُھک جاو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 59
نماز اور زکوٰۃ ہر زمانے میں دین اسلام کے اہم ترین ارکان رہے ہیں۔ تمام انبیا کی طرح انبیائے بنی اسرائیل نے بھی اس کی سخت تاکید کی تھی۔ مگر یہودی ان سے غافل ہوچکے تھے۔ نماز باجماعت کا نظام ان کے ہاں تقریباً بالکل درہم برہم ہوچکا تھا۔ قوم کی اکثریت انفرادی نماز کی بھی تارک ہوچکی تھی، اور زکوٰۃ دینے کے بجائے یہ لوگ سود کھانے لگے تھے۔