تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 48
Tafseerوَ اتَّقُوْا یَوْمًا لَّا تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْئًا وَّ لَا یُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَّ لَا یُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ﴿48﴾
- وَاتَّقُوْااور ڈرو
- يَوْمًااس دن
- لَا تَجْزِیْبدلہ نہ بنے گا
- نَفْسٌکوئی شخص
- عَنْ نَّفْسٍکسی سے
- شَيْئًاکچھ
- وَلَا يُقْبَلُاور نہ قبول کی جائے گی
- مِنْهَااس سے
- شَفَاعَةٌکوئی سفارش
- وَلَا يُؤْخَذُاور نہ لیا جائے گا
- مِنْهَااس سے
- عَدْلٌکوئی معاوضہ
- وَلَااور نہ
- هُمْ يُنْصَرُوْنَان کی مدد کی جائے گی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا ، نہ کسی کی طرف سے سفارش قبول ہوگی ، نہ کسی کو فدیہ لے کر چھوڑا جائے گا، اور نہ مجرموں کو کہیں سے مدد مِل سکے گی۔63
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 63
بنی اسرائیل کے بگاڑ کی ایک بہت بڑی وجہ یہ تھی کہ آخرت کے متعلق ان کے عقیدے میں خرابی آگئی تھی۔ وہ اس قسم کے خیالات خام میں مبتلا ہوگئے تھے کہ ہم جلیل القدر انبیا کی اولاد ہیں، بڑے بڑے اولیا، صُلحا اور زہاد سے نسبت رکھتے ہیں، ہماری بخشش تو انہیں بزرگوں کے صدقے میں ہوجائے گی، ان کا دامن گرفتہ ہو کر بھلا کوئی سزا کیسے پاسکتا ہے۔ انہیں جھوٹے بھروسوں نے ان کو دین سے غافل اور گناہوں کے چکّر میں مبتلا کردیا تھا۔ اس لیے نعمت یاد دلانے کے ساتھ فوراً ہی ان کی ان غلط فہمیوں کو دور کردیا گیا ہے۔