تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 47
Tafseerیٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِیَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتُ عَلَیْكُمْ وَ اَنِّیْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ﴿47﴾
- يَا بَنِیْاے اولاد
- اِسْرَائِیْلَیعقوب
- اذْكُرُوْاتم یاد کرو
- نِعْمَتِيَمیری نعمت
- الَّتِیْجو
- اَنْعَمْتُمیں نے بخشی
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَاَنِّیْاور یہ کہ میں نے
- فَضَّلْتُكُمْتمہیں فضیلت دی میں نے
- عَلَى الْعَالَمِیْنَزمانہ والوں پر
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میری اُس نعمت کو ، جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور اس بات کو کہ میں نے تمہیں دنیا کی ساری قوموں پر فضیلت عطا کی تھی62
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 62
یہ اس دور کی طرف اشارہ ہے جب کہ تمام دنیا کی قوموں میں ایک بنی اسرائیل کی قوم ہی ایسی تھی، جس کے پاس اللہ کا دیا ہوا علم حق تھا اور جسے اقوام عالم کا امام و رہنما بنادیا گیا تھا، تاکہ وہ بندگیِ رب کے راستے پر سب قوموں کو بلائے اور چلائے۔