Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 54

Tafseer
  1. وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوْبُوْۤا اِلٰى بَارِئِكُمْ فَاقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ عِنْدَ بَارِئِكُمْ١ؕ فَتَابَ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ﴿54﴾

    1. وَاِذْقَالَاور جب کہا
    2. مُوْسَىٰموسیٰ
    3. لِقَوْمِهِاپنی قوم سے
    4. يَا قَوْمِاے قوم
    5. اِنَّكُمْبیشک تم
    6. ظَلَمْتُمْتم نے ظلم کیا
    7. اَنْفُسَكُمْاپنے اوپر
    8. بِاتِّخَاذِكُمُتم نے بنالیا
    9. الْعِجْلَبچھڑا
    10. فَتُوْبُوْاسو تم رجوع کرو
    11. اِلَىٰطرف
    12. بَارِئِكُمْتمہاراپیدا کرنے والا
    13. فَاقْتُلُوْاسو تم ہلاک کرو
    14. اَنْفُسَكُمْاپنی جانیں
    15. ذَٰلِكُمْیہ
    16. خَيْرٌبہتر ہے
    17. لَكُمْتمہارے لئے
    18. عِنْدَنزدیک
    19. بَارِئِكُمْتمہارا پیدا کرنے والا
    20. فَتَابَاس نے توبہ قبول کرلی
    21. عَلَيْكُمْتمہاری
    22. اِنَّهُ هُوَبیشک وہ
    23. التَّوَّابُتوبہ قبول کرنے والا
    24. الرَّحِیْمُرحم کرنے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
یاد کرو جب موسیٰ ؑ (یہ نعمت لیے ہوئے پلٹا، تو اُس ) نے اپنی قوم سے کہا کہ ”لوگو، تم نے بچھڑے کو معبُود بناکر اپنے اُوپر سخت ظلم کیا ہے ،لہٰذا تم لوگ اپنے خالق کے حضو ر توبہ کرو اور اپنی جانوں کو ہلاک کرو70 ، اسی میں تمہارے خالِق کے نزدیک تمہاری بہتری ہے۔“ اُس وقت تمہارے خالِق نے تمہاری توبہ قبول کر لی کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے اور رحم فرمانے والا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 70 یعنی اپنے ان آدمیوں کو قتل کرو جنہوں نے گوسالے کو معبود بنایا اور اس کی پرستش کی۔