Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 67

  1. وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖۤ اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَةً١ؕ قَالُوْۤا اَتَتَّخِذُنَا هُزُوًا١ؕ قَالَ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ﴿67﴾

    1. وَاور
    2. اِذْجب
    3. قَالَکہا
    4. مُوْسٰىموسیٰ نے
    5. لِقَوْمِهٖٓاپنی قوم سے
    6. اِنَّبیشک
    7. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    8. يَاْمُرُكُمْحکم دیتا ہے تم کو
    9. اَنْیہ کہ
    10. تَذْبَحُوْاتم ذبح کرو
    11. بَقَرَةًایک گائے
    12. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    13. اَتَتَّخِذُنَاکیا تم کرتے ہو ہم سے
    14. ھُزُوًامذاق
    15. قَالَاس نے کہا ( موسیٰ )
    16. اَعُوْذُمیں پناہ مانگتا ہوں
    17. بِاللّٰهِاللہ کی (اس بات سے
    18. اَنْکہ
    19. اَكُوْنَمیں ہوجاؤں
    20. مِنَسے
    21. الْجٰهِلِيْنَجاہلوں میں سے
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر وہ واقعہ یاد کرو، جب موسیٰؑ نے اپنے قوم سے کہا کہ، اللہ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے کہنے لگے کیا تم ہم سے مذاق کرتے ہو؟ موسیٰؑ نے کہا، میں اس سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں کی سی باتیں کروں