تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 76
Tafseerوَ اِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۚ وَ اِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ قَالُوْۤا اَتُحَدِّثُوْنَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ لِیُحَآجُّوْكُمْ بِهٖ عِنْدَ رَبِّكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿76﴾
- وَاِذَا لَقُوااور جب وہ ملتے ہیں
- الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- آمَنَّاہم ایمان لائے
- وَاِذَااور جب
- خَلَااکیلے ہوتے ہیں
- بَعْضُهُمْان کے بعض
- اِلٰى۔ بَعْضٍپاس۔ بعض
- قَالُوْاکہتے ہیں
- اَتُحَدِّثُوْنَهُمْکیا بتلاتے ہوا نہیں
- بِمَا فَتَحَ اللّٰهُجو اللہ نے ظاہر کیا
- عَلَيْكُمْتم پر
- لِيُحَاجُّوْكُمْتاکہ وہ حجت تم پر لائیں
- بِهٖاس کے ذریعہ
- عِنْدَسامنے
- رَبِّكُمْتمہارا رب
- اَفَلَا تَعْقِلُوْنَتو کیا تم نہیں سمجھتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
(محمد رسول اللہﷺ پر) ایمان لانے والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی انہیں مانتے ہیں، اور جب آپس میں ایک دوسرے سے تخلیے کی بات چیت ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ بے وقوف ہوگئے ہو؟ اِن لوگوں کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ تمہارے رب کے پاس تمہارے مقابلے میں انہیں حُجتّ؟ میں پیش کریں88
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 88
یعنی وہ آپس میں ایک دوسرے سے کہتے تھے کہ تورات اور دیگر کتب آسمانی میں جو پیشین گوئیاں اس نبی کے متعلق موجود ہیں، یا جو آیات اور تعلیمات ہماری مقدّس کتابوں میں ایسی ملتی ہیں جن سے ہماری موجودہ روش پر گرفت ہو سکتی ہو، انہیں مسلمانوں کے سامنے بیان نہ کرو، ورنہ یہ تمہارے رب کے سامنے ان کو تمہارے خلاف حُجّت کے طور پر پیش کریں گے۔ یہ تھا اللہ کے متعلق ان ظالموں کے فساد عقیدہ کا حال۔ گویا وہ اپنے نزدیک یہ سمجھتے تھے کہ اگر دنیا میں وہ اپنی تحریفات اور اپنی حق پوشی کو چھپالے گئے، تو آخرت میں ان پر مقدّمہ نہ چل سکے گا۔ اسی لیے بعد کے جملہء معترضہ میں ان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ کیا تم اللہ کو بیخبر سمجھتے ہو۔