تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 76
وَ اِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۚ وَ اِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ قَالُوْۤا اَتُحَدِّثُوْنَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ لِیُحَآجُّوْكُمْ بِهٖ عِنْدَ رَبِّكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿76﴾
- وَاِذَا لَقُوااور جب وہ ملتے ہیں
- الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- آمَنَّاہم ایمان لائے
- وَاِذَااور جب
- خَلَااکیلے ہوتے ہیں
- بَعْضُهُمْان کے بعض
- اِلٰى۔ بَعْضٍپاس۔ بعض
- قَالُوْاکہتے ہیں
- اَتُحَدِّثُوْنَهُمْکیا بتلاتے ہوا نہیں
- بِمَا فَتَحَ اللّٰهُجو اللہ نے ظاہر کیا
- عَلَيْكُمْتم پر
- لِيُحَاجُّوْكُمْتاکہ وہ حجت تم پر لائیں
- بِهٖاس کے ذریعہ
- عِنْدَسامنے
- رَبِّكُمْتمہارا رب
- اَفَلَا تَعْقِلُوْنَتو کیا تم نہیں سمجھتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور یہ لوگ جب مومنوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، ہم ایمان لے آئے ہیں۔ اور جب آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، جو بات خدا نے تم پر ظاہر فرمائی ہے، وہ تم ان کو اس لیے بتائے دیتے ہو کہ (قیامت کے دن) اسی کے حوالے سے تمہارے پروردگار کے سامنے تم کو الزام دیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟