Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 80

Tafseer
  1. وَ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعْدُوْدَةً١ؕ قُلْ اَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللّٰهِ عَهْدًا فَلَنْ یُّخْلِفَ اللّٰهُ عَهْدَهٗۤ اَمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿80﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. لَنْ تَمَسَّنَاہرگز نہ چھوئے گی
    3. النَّارُآگ
    4. اِلَّاسوائے
    5. اَيَّامًادن
    6. مَعْدُوْدَةًچند
    7. قُلْ اَتَّخَذْتُمْکہ دو کیا تم نے لیا
    8. عِنْدَ اللہِاللہ کے پاس
    9. عَهْدًاکوئی وعدہ
    10. فَلَنْ يُخْلِفَ اللّٰہُکہ ہرگز نہ خلاف کرے گا اللہ
    11. عَهْدَهُاپنا وعدہ
    12. اَمْکیا
    13. تَقُوْلُوْنَتم کہتے ہو
    14. عَلَى اللہِاللہ پر
    15. مَا لَا تَعْلَمُوْنَجو تم نہیں جانتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ کہتے ہیں کہ دوزخ کی آگ ہمیں ہرگزچُھونے والی نہیں اِلّا یہ کہ چند روز کی سزا مِل جائے تو مِل جائے91۔ اِن سے پوچھو ، کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لے لیا ہے ، جس کی خلاف ورزی وہ نہیں کر سکتا؟ یا بات یہ ہے کہ تم اللہ کے ذمّے ڈال کر ایسی باتیں کہ دیتے ہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے کہ اُس نے ان کا ذمہ لیا ہے؟ آخر تمہیں دوزخ کی آگ کیوں نہ چُھوئے گی؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 91 یہ یہودیوں کی عام غلط فہمی کا بیان ہے، جس میں ان کے عامی اور عالم سب مبتلا تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ ہم خواہ کچھ کریں، بہرحال چونکہ ہم یہودی ہیں، لہٰذا جہنّم کی آگ ہم پر حرام ہے اور بالفرض اگر ہم کو سزا دی بھی گئی، تو بس چند روز کے لیے وہاں بھیجے جائیں گے اور پھر سیدھے جنّت کی طرف پلٹا دیے جائیں گے۔