تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 83
Tafseerوَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ١۫ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْكُمْ وَ اَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ﴿83﴾
- وَاِذْاور جب
- اَخَذْنَاہم نے لیا
- مِیْثَاقَپختہ عہد
- بَنِیْ اِسْرَائِیْلَبنی اسرائیل
- لَا تَعْبُدُوْنَتم عبادت نہ کرنا
- اِلَّا اللّٰہَاللہ کے سوا
- وَبِالْوَالِدَیْنِاور ماں باپ سے
- اِحْسَاناًحسن سلوک کرنا
- وَذِیْ الْقُرْبَىاور قرابت دار
- وَالْيَتَامَىاور یتیم
- وَالْمَسَاكِیْنِاور مسکین
- وَقُوْلُوْاْاور تم کہنا
- لِلنَّاسِلوگوں سے
- حُسْناًاچھی بات
- وَاَقِیْمُوْاْ الصَّلَاةَاور نماز قائم کرنا
- وَآتُوْاْ الزَّکَاةَاور زکوۃ دینا
- ثُمَّپھر
- تَوَلَّيْتُمْتم پھرگئے
- اِلَّاسوائے
- قَلِیْلاًچند ایک
- مِّنكُمْتم میں سے
- وَاَنتُماور تم
- مُّعْرِضُوْنَپھرجانے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یاد کرو، اسرائیل کی اولاد سے ہم نے پختہ عہد لیا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا، ماں باپ کے ساتھ، رشتے داروں کے ساتھ، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا، لوگوں سے بھلی بات کہنا، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا، مگر تھوڑے آدمیوں کے سو ا تم سب اس عہد سے پھر گئے اور اب تک پھر ے ہوئے ہو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 92
نبی ﷺ کی آمد سے پہلے مدینے کے اطراف کے یہودی قبائل نے اپنے ہمسایہ عرب قبیلوں (اَوْس اور خَزْرَج) سے حلیفانہ تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ جب ایک عرب قبیلہ دوسرے قبیلے سے برسر جنگ ہوتا، تو دونوں کے حلیف یہودی قبیلے بھی اپنے اپنے حلیف کا ساتھ دیتے اور ایک دوسرے کے مقابلے میں نبرد آزما ہوجاتے تھے۔ یہ فعل صریح طور پر کتاب اللہ کے خلاف تھا اور وہ جانتے بوجھتے کتاب اللہ کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ مگر لڑائی کے بعد جب ایک یہودی قبیلے کے اسیران جنگ دوسرے یہودی قبیلے کے ہاتھ آتے تھے، تو غالب قبیلہ فدیہ لے کر انہیں چھوڑتا اور مغلوب قبیلہ فدیہ دے کر انہیں چھڑاتا تھا، اور اس فدیے کے لیے دین کو جائز ٹھہرانے کے لیے کتاب اللہ سے استدلال کیا جاتا تھا۔ گویا وہ کتاب اللہ کی اس اجازت کو تو سر آنکھوں پر رکھتے تھے کہ اسیران جنگ کو فدیہ لے کر چھوڑا جائے، مگر اس حکم کو ٹھکرا دیتے تھے کہ آپس میں جنگ ہی نہ کی جائے۔