Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 108

  1. یَوْمَئِذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَهٗ١ۚ وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا﴿108﴾

    1. يَوْمَئِذٍاس دن
    2. يَّتَّبِعُوْنَوہ سب پیچھے چلیں گے
    3. الدَّاعِيَایک پکارنے والا
    4. لَا عِوَجَنہیں کوئی کجی
    5. لَهٗاس کے لیے
    6. وَخَشَعَتِاور پست ہوجائیں گی
    7. الْاَصْوَاتُآوازیں
    8. لِلرَّحْمٰنِاللہ کیلئے۔ سامنے
    9. فَلَا تَسْمَعُپس تو نہ سنے گا
    10. اِلَّامگر (صرف)
    11. هَمْسًاآہستہ آواز
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس روز سب لوگ منادی کی پکار پر سیدھے چلے آئیں گے، کوئی ذرا اکڑ نہ دکھا سکے گا۔ اور آوازیں رحمٰن کے آگے دب جائیں گی، ایک سرسراہٹ 84 کے سوا تم کچھ نہ سُنو گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 84 اصل میں لفظ " ہَمْس " استعمال ہوا ہے، جو قدموں کی آہٹ، چپکے چپکے بولنے کی آواز، اونٹ کے چلنے کی آواز اور ایسی ہی ہلکی آوازوں کے لیے بولا جاتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ وہاں کوئی آواز، بجز چلنے والوں کے قدموں کی آہٹ اور چپکے چپکے بات کرنے والوں کی کھسر پسر کے نہیں سنی جائے گی۔ ایک پر ہیبت سماں بندھا ہوا ہوگا۔