تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 17
وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى﴿17﴾
- وَمَااور کیا
- تِلْكَیہ
- بِيَمِيْنِكَتیرے داہنے ہاتھ میں
- يٰمُوْسٰىاے موسیٰ
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اے موسیٰؑ ، یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟“ 11
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 11
یہ سوال طلب علم کے لیے نہ تھا۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کو بھی معلوم تھا کہ موسیٰ کے ہاتھ میں لاٹھی ہے۔ پوچھنے سے مقصود یہ تھا کہ لاٹھی کا لاٹھی ہونا حضرت موسیٰ کے ذہن میں اچھی طرح مستحضر ہوجائے اور پھر وہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔