تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 45
Tafseerقَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیْنَاۤ اَوْ اَنْ یَّطْغٰى﴿45﴾
- قَالَادونوں بولے
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اِنَّنَا نَخَافُبیشک ہم ڈرتے ہیں
- اَنْ يَّفْرُطَکہ وہ زیادتی کرے
- عَلَيْنَآہم پر
- اَوْیا
- اَنْ يَّطْغٰيوہ حد سے بڑھے
Translation · Tafheem-ul-Quran
دونوں 181 نے عرض کیا”پروردگار، ہمیں اندیشہ ہے کہ وہ ہم پر زیادتی کرے گا یا پِل پڑے گا۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 18 (الف)
معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب حضرت موسیٰ مصر پہنچ گئے اور حضرت ہارون عملاً ان کے شریک کار ہوگئے۔ اس وقت فرعون کے پاس جانے سے پہلے دونوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور یہ گزارش کی ہوگی۔