Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 7

  1. وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ یَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى﴿7﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. تَجْهَرْتو پکار کر کہے
    3. بِالْقَوْلِبات
    4. فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
    5. يَعْلَمُجانتا ہے
    6. السِّرَّبھید
    7. وَاَخْفٰياور نہایت پوشیدہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
تم چاہے اپنی بات پُکار کر کہو ، وہ تو چُپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی بات بھی جانتا ہے۔ 3
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 3 یعنی کچھ ضروری نہیں ہے کہ جو ظلم و ستم تم پر اور تمہارے ساتھیوں پر ہو رہا ہے اور جن شرارتوں اور خباثتوں سے تمہیں نیچا دکھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ان پر تم بآواز بلند ہی فریاد کرو۔ اللہ کو خوب معلوم ہے کہ تم پر کیا کیفیت گزر رہی ہے۔ وہ تمہارے دلوں کی پکار تک سن رہا ہے۔