Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 72

Tafseer
  1. قَالُوْا لَنْ نُّؤْثِرَكَ عَلٰى مَا جَآءَنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الَّذِیْ فَطَرَنَا فَاقْضِ مَاۤ اَنْتَ قَاضٍ١ؕ اِنَّمَا تَقْضِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ﴿72﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. لَنْ نُّؤْثِرَكَہم ہرگز تجھے ترجیح نہ دیں گے
    3. عَلٰيپر
    4. مَا جَآءَنَاجو ہمارے پاس آئے
    5. مِنَ الْبَيِّنٰتِواضح دلائل سے
    6. وَالَّذِيْ فَطَرَنَااور وہ جس نے ہمیں پیدا کیا
    7. فَاقْضِپس تو کر گزر
    8. مَآجو
    9. اَنْتَتو
    10. قَاضٍکرنے والا
    11. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    12. تَقْضِيْتو کرے گا
    13. هٰذِهِاس
    14. الْحَيٰوةَ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
Translation · Tafheem-ul-Quran
جادُوگروں نے جواب دیا”قسم ہے اُس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ، یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم روشن نشانیاں سامنے آجانے کے بعدبھی (صداقت پر)تجھے ترجیح دیں۔ 49 تُوجو کچھ کرنا چاہے کرلے۔ تُو زیادہ سے زیادہ بس اِسی دنیا کی زندگی کا فیصلہ کر سکتا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 49 دوسرا ترجمہ اس آیت کا یہ بھی ہوسکتا ہے " یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ ہم ان روشن نشانیوں کے مقابلے میں جو ہمارے سامنے آ چکی ہیں، اور اس ذات کے مقابلے میں جس نے ہمیں پیدا کیا ہے، تجھے ترجیح دیں "۔