تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 93
اَلَّا تَتَّبِعَنِ١ؕ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ﴿93﴾
- اَلَّا تَتَّبِعَنِکیوں نہ پیروی کی تم نے میری
- اَفَعَصَيْتَتو کیا تونے نافرمانی کی
- اَمْرِيْمیرا یہ حکم
Translation · Tafheem-ul-Quran
تو کس چیز نے تمہارا ہاتھ پکڑا تھا کہ میرے طریقے پر عمل نہ کرو؟ کیا تم نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی؟“ 70
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 70
حکم سے مراد وہ حکم ہے جو پہاڑ پر جاتے وقت، اور اپنی جگہ حضرت ہارون کو بنی اسرائیل کی سرداری سونپتے وقت حضرت موسیٰ نے دیا تھا۔ سورة اعراف میں اسے ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے وَقَالَ مُوْسیٰ لِاَخِیْہِ ھٰرْوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ وَاَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِیْلَ الْمُقْسِدِیْنَ ، " اور موسیٰ نے (جاتے ہوئے) اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ تم میری قوم میں میری جانشینی کرو اور دیکھو، اصلاح کرنا، مفسدوں کے طریقے کی پیروی نہ کرنا " (آیت 142)۔