Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 55

Tafseer
  1. قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ اَمْ اَنْتَ مِنَ اللّٰعِبِیْنَ﴿55﴾

    1. قَالُوْٓاوہ بولے
    2. اَجِئْتَنَاکیا تم لائے ہو ہمارے پاس
    3. بِالْحَقِّحق کو
    4. اَمْیا
    5. اَنْتَتم
    6. مِنَسے
    7. اللّٰعِبِيْنَکھیلنے والے (دل لگی کرنیوالے)
Translation · Tafheem-ul-Quran
انہوں نے کہا”کیا تُو ہمارے سامنے اپنے اصلی خیالات پیش کر رہا ہے یا مذاق کرتا ہے؟“ 55
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْبِیَآء 55 اس فقرے کا لفظی ترجمہ یہ ہوگا کہ " کیا تو ہمارے سامنے حق پیش کر رہا ہے یا کھیلتا ہے " لیکن اصل مفہوم وہی ہے جس کی ترجمانی اوپر کی گئی ہے۔ ان لوگوں کو اپنے دین کے بر حق ہونے کا اتنا یقین تھا کہ وہ یہ تصور کرنے کے لیے بھی تیار نہ تھے کہ یہ باتیں کوئی شخص سنجیدگی کے ساتھ کرسکتا ہے۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ یہ تم محض مذاق اور کھیل کر رہے ہو یا واقعی تمہارے یہی خیالات ہیں۔