Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 57

Tafseer
  1. وَ تَاللّٰهِ لَاَكِیْدَنَّ اَصْنَامَكُمْ بَعْدَ اَنْ تُوَلُّوْا مُدْبِرِیْنَ﴿57﴾

    1. وَتَاللّٰهِاور اللہ کی قسم
    2. لَاَكِيْدَنَّالبتہ میں ضرور چال چلوں گا
    3. اَصْنَامَكُمْتمہارے بت (جمع)
    4. بَعْدَبعد
    5. اَنْکہ
    6. تُوَلُّوْاتم جاؤگے
    7. مُدْبِرِيْنَپیٹھ پھیر کر
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور خدا کی قسم میں تمہاری غیر موجودگی میں ضرور تمہارے بُتوں کی خبر لوں گا۔“ 56
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْبِیَآء 56 یعنی اگر تم استدلال سے بات نہیں سمجھتے ہو تو میں عملاً تمہیں مشاہدہ کرا دوں گا کہ یہ بےبس ہیں، ان کے پاس کچھ بھی اختیارات نہیں ہیں، اور ان کو خدا بنانا غلط ہے۔ رہی یہ بات کہ عملی تجربے اور مشاہدے سے یہ بات وہ کس طرح ثابت کریں گے، تو اس کی کوئی تفصیل حضرت ابراہیم نے اس موقع پر نہیں بتائی۔