Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 45

  1. فَكَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ فَهِیَ خَاوِیَةٌ عَلٰى عُرُوْشِهَا وَ بِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّ قَصْرٍ مَّشِیْدٍ﴿45﴾

    1. فَكَاَيِّنْتو کتنی
    2. مِّنْ قَرْيَةٍبستیاں
    3. اَهْلَكْنٰهَاہم نے ہلاک کیا انہیں
    4. وَهِىَاور یہ۔ وہ
    5. ظَالِمَةٌظالم
    6. فَهِيَکہ وہ۔ یہ
    7. خَاوِيَةٌگری پڑی
    8. عَلٰيپر
    9. عُرُوْشِهَااپنی چھتیں
    10. وَبِئْرٍاور کنوئیں
    11. مُّعَطَّلَةٍبےکار
    12. وَّقَصْرٍاور بہت محل
    13. مَّشِيْدٍگچ کاری کے
Translation · Tafheem-ul-Quran
کتنی ہی خطا کار بستیاں ہیں جن کو ہم نے تباہ کیا ہے اور آج وہ اپنی چھتوں پر اُلٹی پڑی ہیں، کتنے ہی کنوئیں 90 بےکار اور کتنے ہی قصر کھنڈر بنے ہوئے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحَجّ 90 عرب میں کنواں اور بستی قریب قریب ایک دوسرے کے ہم معنی ہیں۔ کسی قبیلے کی بستی کا نام لینا ہو تو کہتے ہیں ماء بنی فلان یعنی فلاں قبیلے کا کنواں۔ ایک عرب کے سامنے جب یہ کہا جائے گا کہ کنوئیں بیکار پڑے ہیں تو اس کے ذہن میں اس کا یہ مطلب آئے گا کہ بستیاں اجڑی پڑی ہیں۔