Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 72

  1. وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوا الْمُنْكَرَ١ؕ یَكَادُوْنَ یَسْطُوْنَ بِالَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ؕ قُلْ اَفَاُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكُمْ١ؕ اَلنَّارُ١ؕ وَعَدَهَا اللّٰهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ع﴿72﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. تُتْلٰىپڑھی جاتی ہیں
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. اٰيٰتُنَاہماری آیات
    5. بَيِّنٰتٍواضح
    6. تَعْرِفُتم پہچانو گے
    7. فِيْمیں۔ پر
    8. وُجُوْهِچہرے
    9. الَّذِيْنَ كَفَرُواجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    10. الْمُنْكَرَناخوشی
    11. يَكَادُوْنَقریب ہے
    12. يَسْطُوْنَوہ حملہ کردیں
    13. بِالَّذِيْنَان پر جو
    14. يَتْلُوْنَپڑھتے ہیں
    15. عَلَيْهِمْان پر
    16. اٰيٰتِنَاہماری آیتیں
    17. قُلْفرما دیں
    18. اَفَاُنَبِّئُكُمْکیا میں تمہیں بتلا دوں
    19. بِشَرٍّبدتر
    20. مِّنْسے
    21. ذٰلِكُمْاس
    22. اَلنَّارُوہ دوزخ
    23. وَعَدَهَاجس کا وعدہ کیا
    24. اللّٰهُاللہ
    25. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا
    26. وَبِئْسَاور برا
    27. الْمَصِيْرُٹھکانا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب اِن کو ہماری صاف صاف آیات سُنائی جاتیں ہیں تو تم دیکھتے ہو کہ منکرینِ حق کے چہرے بگڑنے لگتے ہیں، اور ایسا محسوس ہوتا ہے ، کہ ابھی وہ اُن لوگوں پر ٹُوٹ پڑیں گے جو انھیں ہماری آیات سُناتے ہیں۔اِن سے کہو”میں بتاوٴں تمہیں کہ اِس سے بد تر چیز کیا ہے؟ 122 آگ، اللہ نے اسی کا وعدہ ان لوگوں کے حق میں کر رکھا ہے، جو قبولِ حق سے انکار کریں، اور بہت ہی بُرا ٹھکانہ ہے۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحَجّ 122 یعنی کلام الہٰی کی آیات سن کر جو غصے کی جلن تم کو لاحق ہوتی ہے اس سے شدید تر چیز، یا یہ کہ ان آیات کو سنانے والوں کے ساتھ جو زیادہ سے زیادہ برائی تم کرسکتے ہو اس سے زیادہ بد تر چیز، جس سے تمہیں سابقہ پیش آنے والا ہے۔