تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 5
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ﴿5﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ جو
- هُمْوہ
- لِفُرُوْجِهِمْاپنی شرمگاہوں کی
- حٰفِظُوْنَحفاطت کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، 6
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِنُوْن 6
اس کے دو مطلب ہیں۔ ایک یہ کہ اپنے جسم کے قابل شرم حصوں کو چھپا کر رکھتے ہیں، یعنی عریانی سے پرہیز کرتے ہیں اور اپنا ستر دوسروں کے سامنے نہیں کھولتے۔ دوسرے یہ کہ وہ اپنی عصمت و عفت کو محفوظ رکھتے ہیں، یعنی صنفی معاملات میں آزادی نہیں برتتے اور قوت شہوانی کے استعمال میں بےلگام نہیں ہوتے۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، النور حواشی 30۔ 32)۔