تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 57
Tafseerاِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ﴿57﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- هُمْوہ
- مِّنْسے
- خَشْيَةِڈر
- رَبِّهِمْاپنا رب
- مُّشْفِقُوْنَڈرنے والے (سہمے ہوئے)
Translation · Tafheem-ul-Quran
جو اپنے ربّ کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں، 51
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِنُوْن 51
یعنی وہ دنیا میں خدا سے بےخوف اور بےفکر ہو کر نہیں رہتے کہ جو دل چاہے کرتے رہیں اور کبھی نہ سوچیں کہ اوپر کوئی خدا بھی ہے جو ظلم اور زیادتی پر پکڑنے والا ہے، بلکہ ان کے دل میں ہر وقت اس کا خوف رہتا ہے اور وہی انہیں برائیوں سے روکتا رہتا ہے۔