تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 58
Tafseerوَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَۙ﴿58﴾
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- هُمْوہ
- بِاٰيٰتِآیتوں پر
- رَبِّهِمْاپنا رب
- يُؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
جو اپنے ربّ کی آیات پر ایمان لاتے ہیں، 52
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِنُوْن 52
آیات سے مراد دونوں طرح کی آیات ہیں، وہ بھی جو خدا کی طرف سے اس کے انبیاء پیش کرتے ہیں، اور وہ بھی جو انسان کے اپنے نفس میں اور ہر طرف آفاق میں پھیلی ہوئی ہیں۔ آیات کتاب پر ایمان لانا ان کی تصدیق کرنا ہے، اور آیات آفاق و اَنْفُس پر ایمان لانا ان حقیقتوں پر ایمان لانا ہے جن پر وہ دلالت کر رہی ہیں۔