تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 63
Tafseerبَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ﴿63﴾
- بَلْبلکہ
- قُلُوْبُهُمْان کے دل
- فِيْ غَمْرَةٍغفلت میں
- مِّنْ ھٰذَااس سے
- وَلَهُمْاور ان کے
- اَعْمَالٌاعمال (جمع)
- مِّنْ دُوْنِعلاوہ
- ذٰلِكَاس
- هُمْ لَهَاوہ انہیں
- عٰمِلُوْنَکرتے رہتے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
مگر یہ لوگ اس معاملے سے بے خبر ہیں۔ 58 اور ان کے اعمال بھی اُس طریقے سے (جس کا اُوپر ذکر کیا گیا ہے)مختلف ہیں۔ وہ اپنے یہ کرتُوت کیے چلے جائیں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِنُوْن 58
یعنی اس امر سے کہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں، کہہ رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں، یہ سب کچھ کہیں درج ہو رہا ہے، اور کبھی اس کا حساب ہونے والا ہے۔