تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 24. An-Noor · Ayah 43
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُزْجِیْ سَحَابًا ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیْنَهٗ ثُمَّ یَجْعَلُهٗ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖ١ۚ وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ جِبَالٍ فِیْهَا مِنْۢ بَرَدٍ فَیُصِیْبُ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَصْرِفُهٗ عَنْ مَّنْ یَّشَآءُ١ؕ یَكَادُ سَنَا بَرْقِهٖ یَذْهَبُ بِالْاَبْصَارِؕ﴿43﴾
- اَلَمْ تَرَکیا تونے نہیں دیکھا
- اَنَّکہ
- اللّٰهَاللہ
- يُزْجِيْچلاتا ہے
- سَحَابًابادل (جمع)
- ثُمَّپھر
- يُؤَلِّفُملاتا ہے وہ
- بَيْنَهٗآپس میں
- ثُمَّپھر
- يَجْعَلُهٗوہ اس کو کرتا ہے
- رُكَامًاتہہ بہ تہہ
- فَتَرَىپھر تو دیکھے
- الْوَدْقَبارش
- يَخْرُجُنکلتی ہے
- مِنْ خِلٰلِهٖاس کے درمیان سے
- وَيُنَزِّلُاور وہ اتارتا ہے
- مِنَ السَّمَآءِآسمانوں سے
- مِنْسے
- جِبَالٍپہاڑ
- فِيْهَااس میں
- مِنْسے
- بَرَدٍاولے
- فَيُصِيْبُپھر وہ ڈالدیتا ہے
- بِهٖاسے
- مَنْ يَّشَآءُجس پر چاہے
- وَيَصْرِفُهٗاور اسے پھیر دیتا ہے
- عَنْسے
- مَّنْ يَّشَآءُجس سے چاہے
- يَكَادُقریب ہے
- سَنَاچمک
- بَرْقِهٖاس کی بجلی
- يَذْهَبُلے جائے
- بِالْاَبْصَارِآنکھوں کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے، پھر اس کے ٹکڑوں کو باہم جوڑتا ہے ، پھر اسے سمیٹ کر ایک کثیف ابر بنا دیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے خول میں سے بارش کے قطرے ٹپکتے چلے آتے ہیں۔ اور وہ آسمان سے ، اُن پہاڑوں کی بدولت جو اس میں بلند ہیں، 75 اولے برساتا ہے، پھر جسے چاہتا ہے ان کا نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ان سے بچا لیتا ہے۔ اُس کی بجلی کی چمک نگاہوں کو خیرہ کیے دیتی ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النُّوْر 75
اس سے مراد سردی سے جمے ہوئے بادل بھی ہو سکتے ہیں جنہیں مجازاً آسمان کے پہاڑ کہا گیا ہو۔ اور زمین کے پہاڑ بھی ہو سکتے ہیں جو آسمان میں بلند ہیں، جن کی چوٹیوں پر جمی ہوئی برف کے اثر سے بسا اوقات ہوا اتنی سرد ہوجاتی ہے کہ بادلوں میں انجماد پیدا ہونے لگتا ہے اور اولوں کی شکل میں بارش ہونے لگتی ہے۔