تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 24. An-Noor · Ayah 47
وَ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ﴿47﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- اٰمَنَّاہم ایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَبِالرَّسُوْلِاور رسول پر
- وَاَطَعْنَااور ہم نے حکم مانا
- ثُمَّ يَتَوَلّٰىپھر پھر گیا
- فَرِيْقٌایک فریق
- مِّنْهُمْان میں سے
- مِّنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- ذٰلِكَاس
- وَمَآ اُولٰٓئِكَاور وہ نہیں
- بِالْمُؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ اور رسُولؐ پر اور ہم نے اطاعت قبول کی، مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ (اطاعت سے)منہ موڑ جاتا ہے۔ ایسے لوگ ہرگز مومن نہیں ہیں۔ 76
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النُّوْر 76
یعنی اطاعت سے رو گردانی ان کے دعوائے ایمان کی خود تردید کردیتی ہے، اور اس حرکت سے یہ بات کھل جاتی ہے کہ انہوں نے جھوٹ کہا جب کہا کہ ہم ایمان لائے اور ہم نے اطاعت قبول کی۔