تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 10
تَبٰرَكَ الَّذِیْۤ اِنْ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَیْرًا مِّنْ ذٰلِكَ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ وَ یَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا﴿10﴾
- تَبٰرَكَبڑی برکت والا
- الَّذِيْٓوہ جو
- اِنْ شَآءَاگر چاہے
- جَعَلَوہ بنا دے
- لَكَتمہارے لیے
- خَيْرًابہتر
- مِّنْ ذٰلِكَاس سے
- جَنّٰتٍباغات
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَاجن کے نیچے
- الْاَنْهٰرُنہریں
- وَيَجْعَلْاور بنا دے
- لَّكَتمہارے لیے
- قُصُوْرًامحل (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
بڑا بابرکت ہے 19 وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کر دہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ، (ایک نہیں)بہت سے باغ جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں ، اور بڑے بڑے محل۔
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفُرْقَان 19
یہاں پھر وہی تبارک کا لفظ استعمال ہوا ہے اور بعد کا مضمون بتارہا ہے کہ اس جگہ اس کے معنی ہیں " بڑے وسیع ذرائع کا مالک ہے "۔ ‘’ غیر محدود قدرت رکھنے والا ہے "۔ " اس سے بالا تر ہے کہ کسی کے حق میں کوئی بھلائی کرنا چاہے اور نہ کرسکے "۔