Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 12

  1. اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیْرًا﴿12﴾

    1. اِذَاجب
    2. رَاَتْهُمْوہ دیکھے گی انہیں
    3. مِّنْسے
    4. مَّكَانٍجگہ
    5. بَعِيْدٍدور
    6. سَمِعُوْاوہ سنیں گے
    7. لَهَااسے
    8. تَغَيُّظًاجوش مارتا
    9. وَّزَفِيْرًااور چنگھاڑتا
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ جب دُور سے اِن کو دیکھے گی 22 تو یہ اُس کے غضب اور جوش کی آوازیں سُن لیں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفُرْقَان 22 آگ کا کسی کو دیکھنا ممکن ہے کہ استعارے کے طور پر ہو، جیسے ہم کہتے ہیں، وہ جامع مسجد کے مینار تم کو دیکھ رہے ہیں، اور ممکن ہے، حقیقی معنوں میں ہو، یعنی جہنم کی آگ دنیا کی آگ کی طرح بےشعور نہ ہو بلکہ دیکھ بھال کر جلانے والی ہو۔