Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 18

  1. قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ یَنْۢبَغِیْ لَنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَ١ۚ وَ كَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا﴿18﴾

    1. قَالُوْاوہ کہیں گے
    2. سُبْحٰنَكَتو پاک ہے
    3. مَا كَانَنہ تھا
    4. يَنْۢبَغِيْسزاوار۔ لائق
    5. لَنَآہمارے لیے
    6. اَنْکہ
    7. نَّتَّخِذَہم بنائیں
    8. مِنْ دُوْنِكَتیرے سوا
    9. مِنْکوئی
    10. اَوْلِيَآءَمددگار
    11. وَلٰكِنْاور لیکن
    12. مَّتَّعْتَهُمْتونے آسودگی دی انہیں
    13. وَاٰبَآءَهُمْتونے آسودگی دی انہیں
    14. حَتّٰيیہانتک کہ
    15. نَسُواوہ بھول گئے
    16. الذِّكْرَیاد
    17. وَكَانُوْااور وہ تھے
    18. قَوْمًۢا بُوْرًاہلاک ہونے والے لوگ
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ عرض کریں گے”پاک ہے آپ کی ذات، ہماری تو یہ بھی مجال نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو اپنا مولیٰ بنائیں۔ مگر آپ نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامانِ زندگی دیا حتٰی کہ یہ سبق بھُول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہے۔“ 26
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفُرْقَان 26 یعنی یہ کم ظرف اور کمینے لوگ تھے۔ آپ نے رزق دیا تھا کہ شکر کریں۔ یہ کھا پی کر نمک حرام ہوگئے اور وہ سب نصیحتیں بھلا بیٹھے جو آپ کے بھیجے ہوئے انبیاء نے ان کو کی تھیں۔