تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 25. Al-Furqaan · Ayah 18
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ یَنْۢبَغِیْ لَنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَ١ۚ وَ كَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا﴿18﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- سُبْحٰنَكَتو پاک ہے
- مَا كَانَنہ تھا
- يَنْۢبَغِيْسزاوار۔ لائق
- لَنَآہمارے لیے
- اَنْکہ
- نَّتَّخِذَہم بنائیں
- مِنْ دُوْنِكَتیرے سوا
- مِنْکوئی
- اَوْلِيَآءَمددگار
- وَلٰكِنْاور لیکن
- مَّتَّعْتَهُمْتونے آسودگی دی انہیں
- وَاٰبَآءَهُمْتونے آسودگی دی انہیں
- حَتّٰيیہانتک کہ
- نَسُواوہ بھول گئے
- الذِّكْرَیاد
- وَكَانُوْااور وہ تھے
- قَوْمًۢا بُوْرًاہلاک ہونے والے لوگ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
وہ کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ بات شایان نہ تھی کہ تیرے سوا اوروں کو دوست بناتے۔ لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتنے کو نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے۔ اور یہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے