تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 61
تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا﴿61﴾
- تَبٰرَكَبڑی برکت والا ہے
- الَّذِيْ جَعَلَوہ جس نے بنائے
- فِي السَّمَآءِآسمانوں میں
- بُرُوْجًابرج (جمع)
- وَّجَعَلَاور بنایا
- فِيْهَااس میں
- سِرٰجًاچراغ (سورج)
- وَّقَمَرًااور چاند
- مُّنِيْرًاروشن
Translation · Tafheem-ul-Quran
بڑا متبرّ ک ہے وہ جس نے آسمان میں بُرج بنائے 75 اور اس میں ایک چراغ 76 اور ایک چمکتا چاند روشن کیا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفُرْقَان 75
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم، الحجر، حواشی 8 تا 12۔
سورة الْفُرْقَان 76
یعنی سورج، جیسا کہ سورة نوح میں بتصریح فرمایا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجاً (آیت 16)۔