Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 62

  1. وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا﴿62﴾

    1. وَهُوَاور وہی
    2. الَّذِيْ جَعَلَجس نے بنایا
    3. الَّيْلَرات
    4. وَالنَّهَارَاور دن
    5. خِلْفَةًایک دوسرے کے پیچھے آنیولا
    6. لِّمَنْ اَرَادَاس کے لیے جو چاہے
    7. اَنْ يَّذَّكَّرَکہ وہ نصیحت پکڑے
    8. اَوْ اَرَادَیا چاہے
    9. شُكُوْرًاشکر گزار بننا
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہی ہے جس نے رات  اور دن کو ایک دُوسرے کا جانشین بنایا، ہر اس شخص کے لیے جو سبق لینا چاہے، یا شکر گزار ہونا چاہے۔ 77
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفُرْقَان 77 یہ دو مراتب ہیں جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے الگ اور اپنے مزاج کے اعتبار سے لازم و ملزوم ہیں۔ گردش لیل و نہار کے نظام پر غور کرنے کا پہلا نتیجہ یہ ہے کہ آدمی اس سے توحید کا درس لے اور اگر خدا سے غفلت میں پڑا ہوا تھا تو چونک جائے۔ اور دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ خدا کی ربوبیت کا احساس کر کے سر نیاز جھکا دے اور سراپا امتنان بن جائے۔