Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 77

  1. قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ١ۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا۠ع﴿77﴾

    1. قُلْفرما دیں
    2. مَا يَعْبَؤُاپرواہ نہیں رکھتا
    3. بِكُمْتمہاری
    4. رَبِّيْمیرا رب
    5. لَوْلَا دُعَآؤُكُمْنہ پکارو تم
    6. فَقَدْ كَذَّبْتُمْتو جھٹلا دیا تم نے
    7. فَسَوْفَپس عنقریب
    8. يَكُوْنُہوگی
    9. لِزَامًالازمی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے محمدؐ ، لوگوں سے کہو”میرے ربّ کو تمہاری کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اُس کو نہ 96 پکارو۔ اب کہ تم نے جھُٹلا دیا ہے، عنقریب وہ سزا پاوٴ گے کہ جان چھُڑانی محال ہو گی۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفُرْقَان 96 یعنی اگر تم اللہ سے دعائیں نہ مانگو، اور اس کی عبادت نہ کرو، اور اپنی حاجات کے لیے اس کو مدد کے لیے نہ پکارو، تو پھر تمہارا کوئی وزن بھی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پرکاہ کے برابر بھی تمہاری پروا کرے۔ محض مخلوق ہونے کی حیثیت سے تم میں اور پتھروں میں کوئی فرق نہیں۔ تم سے اللہ کی کوئی حاجت اٹکی ہوئی نہیں ہے کہ تم بندگی نہ کرو گے تو اس کا کوئی کام رکا رہ جائے گا۔ اس کی نگاہ التفات کو جو چیز تمہاری طرف مائل کرتی ہے وہ تمہارا اس کی طرف ہاتھ پھیلانا اور اس سے دعائیں مانگنا ہی ہے۔ یہ کام نہ کرو گے تو کوڑے کرکٹ کی طرح پھینک دیے جاؤ گے۔