Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 11

  1. قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ﴿11﴾

    1. قَوْمَ فِرْعَوْنَقوم فرعون
    2. اَلَا يَتَّقُوْنَکیا وہ مجھ سے نہیں ڈرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
فرعون کی قوم کے پاس 8۔۔۔۔ کیا وہ نہیں ڈرتے؟“ 9
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 8 یہ انداز بیان قوم فرعون کے انتہائی ظلم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا تعارف ہی " ظالم قوم " کے لقب سے کرایا گیا ہے۔ گویا اس کا اصل نام ظالم قوم ہے اور قوم فرعون اس کا ترجمہ و تفسیر۔ سورة الشُّعَرَآء 9 یعنی اے موسیٰ ، دیکھو کیسی عجیب بات ہے کہ یہ لوگ اپنے آپ کو مختار مطلق سمجھتے ہوئے دنیا میں ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں اور اس بات سے بےخوف ہیں کہ اوپر کوئی خدا بھی ہے جو ان سے باز پرس کرنے والا ہے۔