Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 154

Tafseer
  1. مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿154﴾

    1. مَآ اَنْتَتم نہیں
    2. اِلَّا بَشَرٌمگر۔ صرف۔ ایک بشر
    3. مِّثْلُنَاہم جیسا
    4. فَاْتِپس لاؤ
    5. بِاٰيَةٍکوئی نشانی
    6. اِنْاگر
    7. كُنْتَتو
    8. مِنَسے
    9. الصّٰدِقِيْنَسچے لوگ
Translation · Tafheem-ul-Quran
تُو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے۔ لا کوئی نشانی اگر تُو سچا ہے۔ 102“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 102 یعنی بظاہر تو ہم میں اور تجھ میں کوئی فرق نظر نہیں آتا کہ ہم تجھے خدا کا فرستادہ مان لیں۔ لیکن اگر تو اپنے مامور من اللہ اور مرسل من جانب اللہ ہونے کے دعوے میں سچا ہے تو کوئی ایسا محسوس معجزہ پیش کر جس سے ہمیں یقین آجائے کہ واقعی کائنات کے خالق اور زمین و آسمان کے مالک نے تجھ کو ہمارے پاس بھیجا ہے۔