Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 217

  1. وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ﴿217﴾

    1. وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کرو
    2. عَلَيپر
    3. الْعَزِيْزِغالب
    4. الرَّحِيْمِنہایت مہربان
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اُس زبر دست اور رحیم پر توکّل کرو 137
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 137 یعنی دنیا کی کسی بڑی سے بڑی طاقت کی بھی پروا نہ کرو اور اس ذات کے بھروسے پر اپنا کام کیے چلے جاؤ جو زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔ اس کا زبردست ہونا اس بات کی ضمانت ہے کہ جس کی پشت پر اس کی تائید ہو اسے دنیا میں کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا۔ اور اس کا رحیم ہونا اس اطمینان کے لیے کافی ہے کہ جو شخص اس کی خاطر اعلائے کلمۃ الحق کے کام میں جان لڑائے گا اس کی کوششوں کو وہ کبھی رائیگاں نہ جانے دے گا۔