تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 24
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ﴿24﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبُّ السَّمٰوٰتِرب ہے آسمانوں کا
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان کے درمیان
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- مُّوْقِنِيْنَیقین کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
موسیٰؑ نے جواب دیا”آسمانوں اور زمین کا ربّ، اور اُن سب چیزوں کا ربّ جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو۔“ 21
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 21
یعنی میں زمین پر بسنے والے کسی مخلوق اور فانی مدعی ملوکیت کی طرف سے نہیں آیا ہوں، بلکہ اس کی طرف سے آیا ہوں جو آسمان و زمین کا مالک ہے۔ اگر تم اس بات کا یقین رکھتے ہو کہ اس کائنات کا کوئی خالق اور مالک و فرمانروا ہے تو تمہیں یہ سمجھنے میں کوئی زحمت نہیں ہونی چاہیے کہ سارے جہاں والوں کا رب کون ہے۔