تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 70
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ﴿70﴾
- وَاور
- لَا تَحْزَنْتم غم نہ کھاؤ
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَا تَكُنْاور آپ نہ ہوں
- فِيْ ضَيْقٍتنگی میں
- مِّمَّااس سے جو
- يَمْكُرُوْنَوہ مکر کرتے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے نبیؐ ، اِن کےحال پر رنج نہ کرو، اور نہ اِن کی چالوں پر دِل تنگ ہو87
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النمل 87
یعنی تم نے سمجھانے کا حق ادا کردیا۔ اب اگر یہ نہیں مانتے اور اپنی حماقت پر اصرار کر کے عذاب الہی کے مستحق بننا ہی چاہتے ہیں تو تم خواہ مخواہ ان کے حال پر کڑھ کڑھ کر اپنی جان کیوں ہلکان کرو۔ پھر یہ حقیقت و صداقت سے لڑنے اور تمہاری اصلاحی کوششوں کو نیچا دکھانے کے لیے جو گھٹیا درجے کی چالیں چل رہے ہیں ان پر کبیدہ خاطر ہونے کی تمہیں کیا ضرورت ہے۔ تمہاری پشت پر خدا کی طاقت ہے، یہ تمہاری بات نہ مانیں گے تو اپنا ہی کچھ بگاڑیں گے، تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔