تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 71
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿71﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- مَتٰىکب
- هٰذَایہ
- الْوَعْدُوعدہ
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ کہتے ہیں کہ ”یہ دھمکی کب پُوری ہوگی اگر تم سچے ہو؟“88
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النمل 88
اس سے مراد وہی دھمکی ہے جو اوپر کی آیت میں پوشیدہ ہے، ان کا مطلب یہ تھا کہ اس فقرے میں ہمارے خبر لینے جو درپردہ دھمکی دی جارہی ہے یہ آخر کب عمل میں لائی جائے گی ؟ ہم تو تمہاری بات رد بھی کرچکے ہیں اور تمہیں نیچا دکھانے کے لیے اپنی تدبیروں میں بھی ہم نے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے، اب کیوں ہماری خبر نہیں لی جاتی ؟